بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن آج امن کے فرو غ کیلئے شمعیں روشن کریگی

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن آج امن کے فرو غ کیلئے شمعیں روشن کریگی

لاہور (پ ر) امتیاز رشید قریشی چیئر مین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان اور رابطہ سیکرٹری پیرزادہ سید شمشاد حسین قادری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں عوامی سطح پر ویزوں کے اجراء پر پابندیاں عائد کرنے کے خلاف اور 2018 ؁ء کو امن کے سال کے طور پر منانے کیلئے آ ج شام 4 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور کے باہر شمعیں روشن کی جائیں گی۔ عبدالرشید قریشی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سرپرست اعلیٰ بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان قیادت کریں گے جبکہ اس تقریب سے راجہ ذوالقرنین ایڈوکیٹ سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، رانا ضیاء عبدالرحمن ایڈوکیٹ سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار، ملک منصف اعوان ایڈوکیٹ سربراہ جسٹس پارٹی، احسان وائیں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سیکرٹری جنرل اے این پی، سید الماس حیدر کاظمی سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، خان امان اللہ خان ایڈوکیٹ سابق صوبائی وزیر، سید فیروز شاہ گیلانی ایڈوکیٹ، حافظ نور محمد قصوری سابق مشیر وزیراعظم چیئر مین پاک انڈیا بزنس فورم، سیٹھ بشیر احمد سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور، کاشف محمود سلیمانی ایڈوکیٹ پنڈت بھگت لال کھوکھر پجاری بالمیکی مندر نیلا گنبد لاہور، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، رانا عباد احمد، محمد رفیق بدر، محمد اقبال محمد چیئر مین استاد دامن اکیڈمی، محمد اقبال مغل، ڈاکٹر شاہد نصیر امن کے سفیر، محمد اسلم کونسلر ریلوے اسٹیشن پی پی پی لاہور سمیت دیگر افراد خطاب کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1