امریکی صدر کی دھمکیوں سے قوم ڈرنے والی نہیں،اشرف بھٹی

امریکی صدر کی دھمکیوں سے قوم ڈرنے والی نہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے بتا دیں گے کہ وہ نواز شریف سے ان سے کتنی نفرت کرتے ہیں سب کو پتہ ہے کہ شریف برادران قوم اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اسی لئے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے فیصلہ کر دیا کہ نواز شریف نا اہل ہیں اور وہ صادق اور امین بھی نہیں ۔این اے 129مین گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ،ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اسکی بہادر فوج ملکی سلامتی اور خود مختاری کی ضمانت ہے ۔ پاکستان کے عوام اپنے وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
اشرف بھٹی