تحریک انصاف ملک کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی،یاسر
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اور ڈالرز کے پیچھے بھاگنے والے بیرونی محاز پر بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئی ہے اور ان کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بیڈ گورنس کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ انتخابی مہم میں اپنے کئے گئے وعدوں کی لاج رکھتے ہوئے عوام پر رحم کریں، حکمرانوں کے مسلسل عوام دشمن فیصلے عوامی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔