امریکہ اور چین دنیا میں زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک میں سرفہرست

امریکہ اور چین دنیا میں زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک میں سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) امریکہ کئی برسوں سے دنیا میں فوجی اخراجات کے حوالے سے چھایا ہوا ہے تا ہم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین ، روس ، سعودی عرب اور بھارت فوج پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے چاردوسرے ممالک ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فوجی اخراجات فی کس اور مجموعی حکومتی بجٹ کے فیصد کا معاملہ پیش آتا ہے تو امریکہ اس معاملے میں اسرائیل اور سعودی عرب جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔ایس آئی پی آر آئی کے اعداد و شمار ار کے مطابق آرمی دفاعی اخراجات 2016ء میں 1.69ڈالر ٹریلین تک بڑھ گئے ، جس میں امریکہ سرفہرست ہے۔رپورٹ کے مطابق چین جو کہ دوسرا سب سے زیادہ اخراجات کرنیوالا ملک ہے کے فوجی اخراجات میں 215بلین ڈالر کے سالانہ اخراجات کے ساتھ 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یہ رقم بھارت کی مجموعی رقم سے قریباً چار گنا زیادہ ہے،بھارت علاقے میں فوجی اخراجات کرنیوالا دوسرا سب سے بڑا اور دنیا میں پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔روس 69بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی اخراجات کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے، 2016ء میں 65بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ سعودی عرب علاقے میں سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے جبکہ دنیا میں وہ چوتھا سب سے بڑا ملک ہے،فرانس جوکہ یورپ میں سرفہرست فوجی اخراجات کرنے اور دنیا میں چھٹا بڑا ملک ہے نے 55ملین ڈالر کے فوجی اخراجات کئے جبکہ چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر برطانیہ اور جرمنی ہیں، جنوب مشرقی ایشیاء میں جاپان اور جنوبی کوریانے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا ، چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دس سرفہرست فوجی اخراجات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 1.69ٹریلین ڈالر کے عالمی فوجی اخراجات کا اندازہ عالمی مجموعی قومی پیداوار کے 2.2فیصد کے مساوی یا 227ڈالر فی کس ہے،2016ء کے تخمینے کو 2015ء سے قریباً 0.4فیصد کا کم از کم اضافہ خیال کیا جاتا ہے،فوجی اخراجات میں کمی بیشی کی وجہ تنازعات ،سلامتی کو درپیش خطرات، تیل کی قیمتیں اور آمدن جیسے عوامل سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔
فوجی اخراجات

مزید :

علاقائی -