ایران صورتحال پر بلایا گیا ، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

ایران صورتحال پر بلایا گیا ، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

نیویارک، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ایران میں ہونیوالے حکومت مخالف مظاہروں پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس اختلاف کا شکار رہا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے طلب کیے گئے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا جبکہ اجلاس میں روس ،فر ا نس اور برطانیہ نے امریکاکو تنقید کا نشانہ بنایا۔روس کی جانب سے معاملہ سلامتی کونسل لانے پر امریکا پر شدید تنقید کی اور کہا ایران میں ہونیوا لے مظاہرے سے عالمی امن اور سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں،جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا دنیا ایران معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے،فرانس کا کہنا تھاایرانی معاملات پر تشویش ضرور ہے مگر اس سے عالمی امن کو خطرہ نہیں ۔ بر طا نو ی مندوب نے کہا مشرق وسطیٰ میں ایران کے جائز سکیورٹی مفادات کا حصول اکثر ایسے انداز میں کیا گیا جس سے عدم استحکام پیدا ہوا ۔ د و سری طرف ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا امریکہ کی غلطی تھی ۔ قبل ازیں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست میں اقوام متحدہ کیلئے امریکی سفیر نِکی ہیلی نے خبردار کیا تھاکہ ایران میں مظاہرے، شام کی طرز کے ایک مکمل تنازعے میں تبدیل ہو سکتے ہیں، تاہم روس اور دیگر رکن ریاستیں اجلاس طلب کرنے کی وجوہات سے مطمئن نہیں تھیں۔

سلامتی کونسل اجلاس

مزید : علاقائی