کوئٹہ،سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، اسلحہ برآمد
کوئٹہ(آن لائن) سکیورٹی فورسز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے گوادر کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ،اطلاعات کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پرگوادر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں20 کلو گرام ڈیٹس اپروکس، 2 ایس ایم جی، راؤنڈ ایس ایم جی289 ، 5 کلو گرام ایکسپلوسو،303 کے راؤنڈ 61 ، بینڈولر 4 عدد برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔
کوئٹہ