رائیونڈ، اغوا ہونے والے 10سالہ بچے کو 24گھنٹے میں برآمد کرلیاگیا

رائیونڈ، اغوا ہونے والے 10سالہ بچے کو 24گھنٹے میں برآمد کرلیاگیا

لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 10سالہ بچے کوپولیس نے 24گھنٹے میں برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی تھانہ میں اغوا ہونے والے 10سالہ محمد صاحب نامی بچے کی درج ہونے والی ایف آئی آر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردی گئی۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن عادل میمن کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انویسٹی گیشن ونگ تھانہ رائیونڈ نے 24گھنٹے کے اندربچے کوبازیاب کروا کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی