فاروق آباد : لاپتہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل نہ ہو سکا ، متعد د مشتبہ افرا گرفتار

فاروق آباد : لاپتہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل نہ ہو سکا ، متعد د مشتبہ ...

فاروق آباد)نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی ( لاپتہ بچی کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا، کئی مشکوک افراد گرفتار،اصل ملزمان ابھی تک گرفتا ر نہ ہوسکے ،پولیس کی تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق نو دن پہلے لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی کی بوری بند لاش دو روزقبل ملی جس پر پولیس نے اپنی تفتیش کا رخ موڑ دیا اور نئے سر ے سے تفتیش شروع کردی جس کے تحت محلہ گورونانک پورہ اور ارد گردکے علاقوں کی کڑی نگرانی کی گئی اورکھوجی کتوں سے بھی مد د لی گئی اور آٹھ سے دس مشکوک افراد کو گرفتارکیا گیا اس کیس میں سب سے زیادہ مشکوک راجہ فیملی کے ممبران ہیں جہاں کھوجی کتوں نے بار بار نشاندہی کی مگر اس فیملی کے تمام ممبر ان فوری طور پر غائب ہوگئے اور تاحال مفرور ہیں ، DPOشیخوپور ہ کی خصوصی ہدایت پر بنائی گئی پولیس کی ٹیمیں متواتر ان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہیں جبکہ دوسری ٹیم جدید انداز میں تفتیش کو جاری رکھے ہوئے ہیں مگر تاحال کوئی اصل ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ،بچی کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ ہمار ی پولیس معلوم نہیں کیا کررہی ہے جو کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود بچی کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا جبکہ پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ مقامی پولیس اس اندھے قتل کے کیس کو حل کرنے کیلئے اپنی پوری تگ ودو کررہی ہے اور پولیس کے جوان پوری مستعدی سے اس کیس کی کھوج میں ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم جلدہی اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے اور ان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دلوائیں گے۔

مزید : علاقائی