بند روڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ڈولفن فورس کا ایک اہلکار زخمی

بند روڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ڈولفن فورس کا ایک ...

لاہور (کرائم رپورٹر) سا ند ہ کے علا قہ بند روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے میاں منشی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سا ند ہ کے علا قہ بند روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے چار اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران چار مسلح ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ڈولفن پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کوئی ڈاکو تو زخمی نہ ہو سکا لیکن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن کا ایک اہلکار شکیل زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔پو لیس کے مطا بق زخمی شکیل کی حا لت اب خطر ے سے با ہر ہے۔

مزید : علاقائی