سادھو کے: مقدمہ بازی کی رنجش ، 5افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

سادھو کے: مقدمہ بازی کی رنجش ، 5افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

سادھوکے(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر پانچ افراد نے زبردستی شادی شدہ چالیس سالہ شخص کو زہریلی دوائی پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،بتایا گیا ہے کہ کوٹ شیخو کا رہائشی چالیس سالہ عبدالمجید جو کہ دو بچوں کا باپ ہے وہ گذشتہ روز کام سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں سمبلہ گاؤں کے قریب ملزمان ماسٹر افتخار نے اپنے چارنامعلوم ساتھیوں سے مل کر اس کو زبردستی زیلی دوائی پلا دی جس سے اس کی حالت نازک ہو گئی جس کو فوری گوجرنوالہ DHQ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر وہ دو دن کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،یاد رہے کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ ماسٹر افتخار کے مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے شوہر کو پتا چل گیا اور اس نے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کی بنا پر ملزمان نے اس کو زیلی دوائی پلائی ۔واہنڈو پولیس مقتول کے بھائی نصیر احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

زہریلی دوائی

مزید : علاقائی