لائن لین کی پابندی اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری

لائن لین کی پابندی اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد کی ہدایت پرشہر بھر میں لائن لین کی پابندی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے۔ایس پی سٹی آصف صدیق پْل نہر پر لائن لین کی پابندی کرواتے رہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم میں سب سے اہم کردار والدین کا ہے، اگر والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں تو بچوں میں قانون پسندی کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے اور بہترین معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -