ڈسکہ: غیر قانونی شکار کھیلنے پر 8 افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ

ڈسکہ: غیر قانونی شکار کھیلنے پر 8 افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) غیر قانونی شکار کھیلنے پر 8 افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل اسکوارڈ کے انچارج وائلڈ لائف انسپکٹر طالب حسین نے اپنی اسکوارڈ ٹیم عمیر ، اظہر اور عمران کے ہمراہ چھاپا مار کر جال سے پرندوں کا شکار کرنے پر الیاس ، سفیان ، شبیر اور افتخار احمد جبکہ ریاست علی ، سہیل بٹ ساجد اور شہباز کو بغیر لائسنس کے 12 بور بندوق اور ائیرگن سے شکار کھیلتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزمان سے پرندے اور شکار کرنے کا سامان جال وغیرہ قبضہ میں لے کر قریبی تھانہ کی حوالات میں بند کروا دیا غیر قانونی شکار کھیلنے والے 8 افراد کو 10 ہزار روپے فی کس مجموعی طور پر 80 ہزار محکمانہ جرمانہ کی ادائیگی کے بعد رہائی ملی۔

غیر قانونی

مزید : علاقائی