ملزموں کو گرفتار کرکے کیری ڈبہ برآمد کیا جائے،شہری کاپولیس سے مطالبہ

ملزموں کو گرفتار کرکے کیری ڈبہ برآمد کیا جائے،شہری کاپولیس سے مطالبہ

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے شہری محمد آصف نے لاہور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کرکے اُس کا کیری ڈبہ برآمد کیا جائے ۔ محمد آصف کے مطابق 26 دسمبرکی درمیانی شب اُس نے کیری ڈبہ گھر کے باہر کھڑا کیا تھا جوکہ نامعلوم افراد نے چوری کرلیا۔ کیری ڈبہ نمبر ایل ای 6972ماڈل نمبرسولہ اے کی چوری کی درخواست تھانہ مصری شاہ میں دی گئی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مگر ابھی تک کیری ڈبہ برآمد نہیں کیا گیا ۔

مزید : علاقائی