دُہرے قتل میں ملوث ملزمان کو شامل تفتیش کر کے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

دُہرے قتل میں ملوث ملزمان کو شامل تفتیش کر کے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شیراکوٹ کے علاقے میں وکیل اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت میں10جنوری تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو مقدمہ کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کوشامل تفتیش کر کے آئندہ سماعت پرریکارڈ پیش کیا جائے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان امجد بھٹی، علی رضا اور ابرار پر شیرا کوٹ کے علاقے میں وکیل ابرار اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کا الزام ہے،ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے کے بعد وکیل اور اس کے بھائی کو قتل کیا اور وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

علاقائی -