عدالتی حکم عدولی پر ایس پی سول لائنز ڈویژن کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی پر ایس پی سول لائنز ڈویژن کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایس پی سول لائنز ڈویژن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ۔واضح رہے کہ ایس پی سول لائنز ڈویژن کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ 8سال سے التوا ء کا شکار ہے۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایس پی سول لائن ڈویژن طارق عزیز قتل کے مقدمہ میں بطور گوا ہ پیش نہیں ہو رہے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ غفلت ہے۔

مزید : علاقائی