شہری کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او مناواں اے ایس آئی سمیت طلب

شہری کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او مناواں اے ایس آئی سمیت طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایس ایچ او مناواں کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 12جنوری کو سب انسپکٹر ذوالفقار اور اے ایس آئی محمد جمیل سمیت طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد مشتاق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او مناواں دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر پلاٹ پر قبضہ کر رہے ہیں، ایس ایچ او مناواں نے دیگر لوگوں کے ساتھ میرے گھر میں داخل ہوکر ہراساں بھی کیا،ایس ایچ او کے خلاف تھانہ میں درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،پلاٹ کی تمام دستاویزات میرے نام پر ہیں ، ایس ایچ او کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔

مزید : علاقائی