چور مچائے شور ، میاں نواز شریف نے 300ارب چوری کئے اب جواب دینے کے بجائے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ، سعودی عر ب میں جاکر کہتے ہیں مجھے بچا لو ہمارے حکمران امریکہ سے قرضے نہ لیتے تو ٹرمپ ہمیں ذلیل نہ کرتا : عمران خان

چور مچائے شور ، میاں نواز شریف نے 300ارب چوری کئے اب جواب دینے کے بجائے اداروں ...
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف 300 ارب روپے کی چوری کا حساب دینے کی بجائے کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا،نواز شریف عوام کے 30کروڑ روپے چوری کر کے باہر لے گیا،سعودی عرب کو جا کر کہتا ہے کہ مجھے بچالو،ٹرمپ پاکستان کو ذلیل کررہا ہے، اگر ہم امریکہ سے قرضے نہ لیتے تو ہمیں اس ذلت کا سامنا کرنا نہ پڑتا،جنگ نے ہمارے قبائلی علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیں،ٹرمپ ہمیں 25ارب روپے کے لئے ذلیل کررہا ہے، دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹوں کے25ارب روپے کے 2ٹاورہیں۔وہ ہفتہ کو جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جو آپ کا پیسہ چوری کرے آپ کی محنت کا پیسہ چوری کرے تو آپ اس چور کو عزت نہیں دیتے،(ن) لیگ کا سربراہ نواز شریف پکڑا گیا،30کروڑ روپے عوام کا چوری کر کے باہر لیا گیا، اس کا اس نے جواب دینا ہے، نواز شریف ہر جگہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، جواب دینے کے بجائے پاکستان کے اداروں کو بدنام کرتا ہے، سعودی عرب کو جا کر کہتا ہے کہ مجھے بچالو، جب اس قوم کا پیسہ باہر جاتا ہے تو قوم مقروض ہو جاتی ہے، تو اس کیلئے قر ضہ لینا پڑتا ہے اور ہمارے پاس ملک کے وسائل چلانے کیلئے پیسہ نہیں بچتا، جو لوگ ہمیں قرضے دیتے ہیں وہ پھر ہمیں ذلیل کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کو ذلیل کررہا ہے، اگر ہم امریکہ سے قرضے نہ لیتے تو ہمیں اس ذلت کا سامنا کرنا نہ پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ ہم جھوٹے اور دھوکے باز نہیں، نواز شریف جیسے لوگ دھوکے باز ہیں جو اس قوم کو ذلیل کرواتے ہیں، ذلت کا ہمیں سامنا کرپڑتا ہے، جب یہ ہمارے ملک کو مقروض کرتے ہیں تو ہمیں بہت ذلت محسوس کرنا پڑتی ہے، ہم ایک خود دارقوم بن کر رہناچاہتے ہیں، ہم کسی ملک کے سربراہ سے کچھ نہیں سننا چاہتے، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 70ہزار لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں، اس جنگ نے ہمارے قبائلی علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیں، جس ملک کے حکمران پیسہ لے کر باہر جائیں اس ملک کی کوئی عزت نہیں ہوتی، جب آپ کسی سے قرضہ لینے جائیں گے وہ آپ کو ایسی نظر سے دیکھے گا جس سے آپ کو ذلت محسوس ہو گی، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اسی پاکستان سے پیسہ جمع کریں گے، اسی ملک سے میں آپ کو ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ ہمیں کسی سے پیسہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی، آپ کے ہرے پاسپورٹ کی دنیا میں عزت ہو گی، ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کو 25ارب روپے جو دینا تھا ہم نہیں دے رہے، ٹرمپ ہمیں 25ارب روپے کے لئے ذلیل کررہا ہے، 25ارب روپے کے دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹوں کے 2ٹاورہیں، نواز شریف کے 300ارب روپے باہر پڑے ہوئے ہیں، ہم اس ملک کی کرپشن روکیں گے اور کرپشن اوپر سے روکے گی، 800ارب روپے کی پراپرٹی دبئی میں پاکستان میں لے رہے ہیں، بیرون ملک جو پاکستانی ہیں وہ اپنے ملک کیلئے ترس رہے ہیں، ایک آئی جی نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس دیکھ کر آپ کو لگے گا کہ آپ یورپ میں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ (ن) لیگ کو ووٹ دیتے ہیں ان سے یہ ضرور پوچھنا ہے کہ جب ایک چور آپ کے گھر آئے تو آپ اسے ہار پہنائیں گے، اس پر پھول نچھاور کریں گے یا پھر اسے دو تھپڑ لگا کر پولیس کے حوالے کریں گے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول