حکومت کیخلاف بغاوت میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں : بلاول بھٹو

حکومت کیخلاف بغاوت میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں : بلاول بھٹو
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے انتقام کی سیاست(ن)لیگ کی سیاست کا حصہ ہے جس کیلئے نیب کا استعمال کیا جارہا ہے،مسلم لیگ (ن)نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے، اگر عمران خان کی شادی ہوگئی ہے تو میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگر معاملہ اس کے برعکس ہے تو پھر ایسی خبریں چلانا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔ حکومت کیخلاف بغاوت میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں، آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مید ا ن میں اتریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا مسلم لیگ(ن)نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے، انتقام کی سیاست ان کا وطیرہ ہے لیکن ہم جھوٹے کیسز سے نہیں ڈرتے، ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے اور اگرایسا نہ ہوسکا تو یہ مسلم لیگ (ن)کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا بلوچستان میں سیاسی صورتحال خراب اور حکمران جماعت کیخلا ف بغاوت شروع ہوچکی ہے جو قومی سطح پر جاتی دکھائی دے رہی ہے، اس صورتحال میں پیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں کیونکہ بلوچستان میں ہما ر ا ایک بھی ایم پی اے نہیں ہے تو وہاں ہمارا منفی سیاسی کردار کیسے ہوسکتا ہے۔ ہمارا صوبہ سندھ میں ریکارڈ بہترین ہے، عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہم (ن)لیگ کیخلاف الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول