مقموضہ کشمیر ، برفانی تودہ گرنے کے واقعات ، 11ہلاک

مقموضہ کشمیر ، برفانی تودہ گرنے کے واقعات ، 11ہلاک
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برفانی تودہ گرنے کے دو مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک جبکہ ایک کمسن بچے سمیت 2 کو بچا لیا گیا،تین خواتین سمیت9افراد لاپتہ ہو گئے ،جس کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر پہلا واقعہ کے شمالی ضلع کپواڑہ کے علاقہ تنگدھار میں سدھناتاپ کے مقام پر پیش آیاجہاں برفانی تودہ ایک گاڑی پر آ گراجس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک جبکہ دو کو بچا لیا گیا، مذکورہ گاڑی کرناہ کے علاقے ٹاٹا سومو جا رہی تھی۔دوسرا واقعہ چوکی بل کرناہ شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک پسیا ں گرنے کا پیش آیاجس سے پیدل سفر کرنیوالے متعددافراد زندہ دب گئے تاہم ایک 10سالہ بچے کو زندہ نکالا گیا اس کے علاوہ تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ خواتین سمیت 9افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے لیکن موسم کی خرابی اور گہری دھند کی وجہ سے ریسکیوکارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

برفانی تودے

مزید : صفحہ آخر