افغانستان ،2کمانڈرز سمیت20داعشی جنگجو ہلاک، 20عام شہری اغوا

افغانستان ،2کمانڈرز سمیت20داعشی جنگجو ہلاک، 20عام شہری اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن)افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف فضائی حملوں میں 2کمانڈروں سمیت20داعشی جنگجو ہلاک ہو گئے، جبکہ مغربی صوبہ فراہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر بس میں سوار بیس شہریوں کو اغوا کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان پولیس کا کہناہے صوبہ نعمان کے ضلع علی نگر میں افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے داعشی جنگجو وں کیخلاف فضائی حملے کئے گئے، جس کے نتیجے میں داعش کے 2 کمانڈروں سمیت 20 جنگجو ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ، داعش کے جنگجو گروپ کی طرف سے ان کاررائیوں سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ادھرافغان حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں ایک مسافر بس سے بیس افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ جن کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، کسی گروپ نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔حکام کے مطابق اغوا کی واردات میں طالبان عسکریت پسند وں کے ملوث ہونے کا امکان ہے ۔فراہ کی صوبائی کونسل کی خاتون رکن جمیلہ امینی کا کہنا تھا عسکریت پسندوں نے بس کو کابل اور ہرات شاہراہ پر روکا اور مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔بس میں پولیس کے تین یا چار اہلکار اور کچھ سرکاری ملازم بھی سوار تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -