پیرآف سواگ شریف خواجہ احمد حسن کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان
لاہور (آن لائن) پیرآف سواگ شریف خواجہ احمد حسن نے مسلم لیگ ن سے علیحد گی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے محبوب الحسن کوآئندہ الیکشن کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیل کے مطابق خواجہ احمد حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ ہمیشہ ن لیگ کی حمایت کرتے آئے ہیں لیکن اب ایسا نہیں کریں گے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ 9جنور ی کو پوری قوت کے ساتھ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے لاکھوں عاشقان رسول اور امت مسلمہ کے مجرموں کو اپنی گود میں بٹھا رکھا ہے۔ راناثناسے استعفا نہ لیا گیا تو حالات خراب ہو ں گے۔ حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ختم نبوت کے معاملے پر شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔ مسلم لیگ ن جب تک ملزموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ن لیگ میں موجود علماء و مشائخ ن لیگ کو چھوڑ کر عوام اہلسنّت کے پاس آجائیں بصورت دیگر ایسے علماء و مشائخ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔
ُ پیر آف سواگ
ُ پیر آف سواگ