شاہی محل میں احتجاج کرنے پر 11 سعودی شہزادے گرفتار
ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں شاہی محل میں احتجاج کرنے والے 11 شہزادوں کو گرفتار کرلیاہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزاد وں نے ریاض کے شاہی محل میں احتجاج کیا جس کے بعد ان کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی شاہی خاندان کو ملنے والی رقم میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد گرفتار شہزادوں نے محل میں احتجاج کیا تھا۔سعودی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے زیادہ تر اشیا اور دیگر خدمات بشمول کھانا اور یوٹیلٹی بلز پر پانچ فیصد ٹیکس متعارف کرایا تھا۔سعودی حکومت نے شہزادوں کی گرفتاری پر کوئی موقف نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل بھی انسداد کرپشن مہم میں بھی شہزادوں کی گرفتاریاں ہوئی تھیں۔
شہزادی گرفتار
شہزادی گرفتار