ٹرمپ کی ہرزہ سرائی،لاہور ہائیکورٹ بار کا قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کی ہرزہ سرائی،لاہور ہائیکورٹ بار کا قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس معاملہ پر’آل پاکستان قومی کانفرنس ‘‘منعقد کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدرراشد جاوید لودھی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا بیان اور ٹویٹ سفارتی آداب اور آزاد ملکوں کی خود مختاری کے خلاف ہے اور کسی بھی ملک کے صدر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ دوسری قوموں اور ملکوں کے بارے میں اس طرح غیر سنجیدہ گفتگو یا بیان بازی کرے ۔اس طرح کے ماحول میں دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف متاثر ہو گی بلکہ امریکہ کے اپنے مفادات کو بھی غیر معمولی دھچکا لگے گا۔

ہائیکورٹ بار/اعلان

مزید : صفحہ آخر