شادی کے سوال پر عمران خان جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے

شادی کے سوال پر عمران خان جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے

چکوال (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چکوال میں جلسہ کے بعد اسی وقت دلچسپ صورتحال پیدا وہ گئی جب وہاں موجود صحافیوں نے عمران خان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا، عمران خان ان سوالات کے جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔جلسہ گاہ کے باہر موجود صحافیوں نے جب عمران خان سے کہا کہ خان صاحب اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید کردیں تو وہ سوالات کے جوابات دیئے بغیر روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ میڈیا میں عمران خان کی اپنی روحانی رہنماسے شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سوال

مزید : صفحہ آخر