عارف احمد خان کو سیکرٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

عارف احمد خان کو سیکرٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے سیکریٹری خزانہ شاہ محمود کے ریٹائر ہونے کے بعدعارف احمد خان کوسیکریٹری خزانہ جبکہ شاہ محمود کو وزیر خزانہ کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،عارف احمد خان اس وقت سیکریٹری اقتصادی ڈویژن کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ وفاقی سیکر یٹر ی داخلہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

عارف خان

مزید : صفحہ آخر