چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس میں دہشتگردی دفعات کے خاتمہ کیخلاف دائر اپیل طلب کر لی

چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس میں دہشتگردی دفعات کے خاتمہ کیخلاف دائر اپیل طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیخلا ف درخواست طلب کرلی ہے تاہم اس کا جائزہ لینے کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق درخواست ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول سوسائٹی نے شہریوں کے تعاون سے جمع کرائی تھی جس میں موقف اپنایا گیاکہ شاہ زیب کا قتل ذاتی نوعیت کا نہیں تھا اس قتل سے معاشرے پر سنگین نتائج برآمدہوئے ہیں، اہل خانہ نے دباو میں آکر قاتلوں سے صلح کی کیونکہ قاتل بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبائی حکومت بھی ملزمان کی حمایت کررہی ہے جبکہ شاہ زیب کے قتل سے علاقے میں دہشت اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی اور سپریم کورٹ معاملے کا پہلے بھی نوٹس لے چکی ہے۔چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری میں دائر درخواست کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔
اپیل طلب

مزید :

صفحہ آخر -