سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کیلئے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بنچ تشکیل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کیلئے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ میں سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔بینچ نمبر1چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل ہے بینچ نمبر2جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ، جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل جبکہ جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس مقبول باقراور جسٹس اعجازالاحسن بینچ نمبر 3کے ممبران ہیں۔ بینچ نمبر 4جسٹس گلزار احمداور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ جبکہ بینچ نمبر5جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت نہ ملنے کیخلاف درخواستیں اور شریف خاندان کی شوگرملزمنتقلی کیس میں دائراپیلیں سماعت کیلیے مقررکی گئی ہیں ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئینی درخواستوں پر سماعت 10 جنوری کو کرے گا۔بینچ نمبر2سوموارکو سانحہ کوئٹہ کیس کی سماعت کرے گاجبکہ بینچ نمبر 3منگل کو لاپتہ افرادکے مقدمات سنے گا۔
سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -