امریکا پاکستان کی 2 ارب ڈالر امداد روک سکتا ہے، سینئر عہدیدار کا دعویٰ

امریکا پاکستان کی 2 ارب ڈالر امداد روک سکتا ہے، سینئر عہدیدار کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے امریکا پاکستان کی لگ بھگ 2 ارب ڈالر کی امداد روک سکتا ہے۔خبر رساں ادار ے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ 'ان 2 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈ ا لر مالیت کا جدید فوجی ساز و سامان شامل ہے جو پاکستان کو ملنا ہے اور اس میں وہ رقم بھی شامل ہے جو امریکی اور نیٹو کی فوجی رسد کو افغانستان تک پہنچانے کیلئے پاکستان کو ادا کی جاتی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس تمام تجاویز زیر غور ہیں اور اگر مزید اقدامات اٹھانے پڑے تو اس صو ر ت میں پاکستان کی غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت ختم کی جا سکتی ہے یا آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کو روکا جا سکتا ہے۔دوسری جانب تجز یہ کاروں کا کہنا ہے امریکی انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر امداد روکنے کا امکان نہیں۔
امریکا امداد

مزید :

صفحہ آخر -