عسکری حوالے سے اصغر خان کا خلا پرُ نہیں ہو گا

عسکری حوالے سے اصغر خان کا خلا پرُ نہیں ہو گا

سابق نائب وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنماچوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم اصغر خان پاکستان کے ہیرو تھے پاکستان کے لئے عسکری اور سیاسی خدمات کے حوالے سے ان کا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا اصغر خان بطور ائر چیف جو خدمات سر انجام دیں وہ قومی اثاثہ اور نا قابل فراموش ہیں وہ ایشو آف سی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ان کے سیاسی نقطہ نظر اور طور طریقہ سے اختلاف تو کیا جاسکتا ہے لیکن پیشہ ور عسکری مہارت مرحوم کاطرہ امتیاز تھا وہ پروفیشنل سولجر کے ساتھ ساتھ ایک اصلاح کار بھی تھے ان کی جانب سے فوج کو عنان اقتدار سنبھالنے کی دعوت کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ ان کی ذاتی سیاسی بصیرت یا سوچ تھی لیکن فضائیہ سے ریٹائر منٹ کے بعد سیاست کے میدان میں عوامی خدمت کا جو جذبہ ان کے اندر دکھائی دیا وہ شائد کسی اور کے حصے میں آیا اور نہ ہی آئے گا ۔

پرویز الہیٰ

مزید : صفحہ آخر