ہمارے لئے کیا کیا؟فنڈز مانگنے پر 50افراد کا کوٹہ رکھنے والوں نے ہوپ سے جواب طلب کر لیا

ہمارے لئے کیا کیا؟فنڈز مانگنے پر 50افراد کا کوٹہ رکھنے والوں نے ہوپ سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گزشتہ6سال سے 50 افراد کا کوٹہ رکھنے والوں نے ہوپ سے فنڈز مانگنے پر سوالات اٹھا دئیے،ہوپ کے ذمہ داران ایمانداری سے بتائیں کہ6سالوں میں ان کا کوٹہ بڑھانے کے لیے کیا کیا گیا حالانکہ ہر سال دیگر ٹور اپریٹرزکے برابر فنڈ وصول کیے جاتے ہیں ،حج2018ء میں 50والوں کا کوٹہ بڑھانے کی تجویزہوپ میں کسی سطح پر بھی زیر غور نہیں ہے پھر ان سے فی فارم فنڈ کا مطالبہ کیو نکر؟ ہوپ کے ذمہ داران ملک بھر سے 50 افراد کا کوٹہ رکھنے والے 115ٹور اپریٹرز کے سوالات پر خاموش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وقت متحد رہنے کا ہے 50 والے یک جہتی کا مظاہرہ کریں اس سال بھی قربانی دے کر اپنی روایت قائم رکھیں ۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -