مقبوضہ کشمیر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، بھارتی فورسز کے 4اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، بھارتی فورسز کے 4اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں نصب شدہ دھماکے میں 4بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کیخلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔ دھماکے میں 4بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماں کی کال پر گول مارکیٹ مکمل بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلی جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر/دھماکہ

مزید : صفحہ آخر