باپ بیٹی کو اب سمجھ آگئی نہیں کیوں نکالا: فواد چوہدری

باپ بیٹی کو اب سمجھ آگئی نہیں کیوں نکالا: فواد چوہدری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے کوٹ مومن جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب باپ بیٹی کو سمجھ آگئی کہ انہیں کیوں نکالا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ لوجی ہوگئی تسلی،کوٹ مومن نے آئینہ دکھا دیا ہے،اب باپ بیٹی کو سمجھ آگئی کہ انہیں کیوں نکالا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ مومن کے عوام نے سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھے طریقے سے سمجھا دیا،ہفتوں دن رات ایک کرکے جو تماشا لگایا گیا اسے جلسہ کہنا جلسے کی توہین ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جتنے لوگ آج کوٹ مومن میں اکٹھے ہوئے اتنے کپتان کے جلسے کے باہر کھڑے ہوتے ہیں،کوٹ مومن نے’’شیر ایک واری فیر‘‘ کو نکما اور نااہل قرار دے دیا ہے،آج کے بعد امکان بڑھ گیا کہ چڑیا گھر کا کوئی ’’شیر‘‘ ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر نہ کردے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ آخر