کھوئی رٹہ سیکٹر ، بھارتی فوج کی دیہاتی آبادی پر گولہ باری ، پاک فوج کا بھرپور جواب
سیری(آئی این پی)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں ٹائیں ، کس جمیری ، بھینس گالہ، کین ٹھی میں بھارت نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہوئی گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے ۔کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
بھارتی فائرنگ
بھارتی فائرنگ