دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان زمین بوس ، ایک ہی گھرکے 4افراد سمیت 6جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر)دہلی گیٹ کے علاقہ میں بوسیدہ مکان زمین بوس ہوگیاجس سے 3بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے ،ریسکیو ٹیموں نے لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال کرڈیڈ ہاؤس بھجوادیں۔ایک ہی گھر کے چار افراد کی ہلا کت سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔جاں بحق ہونیوالوں میں راہگیر قد یر اور اس کی 5سالہ بیٹی مناہل بھی شامل ہیں۔ پوسٹمارٹم نہ ہو نے سے رات گئے تک ورثاء کو لا شیں نہ مل سکیں۔مقا می لو گ ضلعی انتطامیہ کو بد دعائیں دیتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی گیٹ کے علاقہ میں مسجد وزیر خان کے نزدیک چوٹا مفتی باقر میں غلام رسول اپنے بچوں کے ہمر اہ بوسیدہ بلڈنگ کی دوسری منزل میں چند ماہ سے رہائش پذیر تھا صبح 9بجے کے قریب اس کی بیوی مریم گھر میں اپنے شوہر اور تین بچوں زاہد ،علی اورمجتبٰی کوناشتہ دے رہی تھی کہ اچانک ایک دھماکے سے یہ بوسید ہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس سے دونوں میاں بیوی اوران کے تینوں بیٹے ملبے تلے دب گئے۔جبکہ رایگیرمحمد قدیر اپنی 5سالہ بیٹی مناہل کوسکول چھوڑنے کے لیے وہاں سے گزر رہا تھا وہ بھی ملبے تلے دب جا نے سے دونوں باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے ۔ واقع کی اطلا ع ریسکیو ،امدادی ٹیموں اور پولیس کودے دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرملبے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کونکالنیلگے۔ مجتبٰی نامی بچے کوزندہ نکال لیاگیاتاحال وہ شدید زخمی ہوچکا تھا اوراس کی بائیں آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی ، ملبے سے میاں بیوی اوران کے باقی دو بچوں کی لاشیں نکالنے کے بعد ڈیڈ ہاؤس بھجوادیں ۔ ایس پی سٹی نے دہلی گیٹ جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام امدادی کاموں کا جائزہ لیااور ڈیوٹی پر مامور اہلکاران اور افسران کو ہدایت دیں کہ عوام الناس کو جائے حادثہ سے دور رکھیں تاکہ امدادی ٹیموں کے لیے تمام ممکنہ راستے کلئیر رہیں تاکہ ریسکو آپریشن جلد ازجلد مکمل ہو سکے۔
6 جاں بحق
6 جاں بحق