یو ٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹائز کر نے کے لیے خفیہ تیاریاں شروع

یو ٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹائز کر نے کے لیے خفیہ تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اسد اقبال) وفاقی حکومت کی سر پر ستی میں ملک بھر میں قائم کروڑوں افراد کو ریلیف فراہم کرنے والے یو ٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹائز کر نے کے لیے خفیہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ملک کے ایک معروف بنکار سے اس بارے میں گفت و شنید جاری ہے، چند ایک دیگر بڑی پارٹیاں بھی یو ٹیلیٹی سٹورز کار پوریشن خریدنے میں دلچسپی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس مقصد کی ابتدا کارپوریٹ کلچر کے تحت بھاری تنخواہوں اور مراعات پر درجنوں اعلی افسروں کی بھرتی کا منصو بہ بھی زیر غور ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یو ٹیلیٹی سٹور ز اور یو ٹیلیٹی فر نچائزڈ کو پرائیویٹ ادارہ بنانے کے لیے حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس سے یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے ہزاروں ملازمین سمیت لاکھوں ان ڈائریکٹ افراد کا روزگار متاثر ہوگا ۔یوٹیلیٹی سٹورورکر ز یو نین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارا معاشی قتل کرتے ہوئے یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو پر ائیویٹائز کیا تو پارلیمنٹ ہاؤ س کے سامنے دھر نا دیں گے ۔ آئندہ ہفتہ سے احتجاج کا سلسہ اسلا م آباد سے شروع کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر جہاں اجناس ، کچن آئیٹمز ، مشروبات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں وہیں عام مارکیٹ کی نسبت اشیائسستی ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد یو ٹیلیٹی سٹوروں کا رخ کر تی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹور کو پرائیویٹائزکر نے میں کردار بورڈ آف ڈائر یکٹر ادا کر رہا ہے جس نے نومبر 2017میں لاہو ر میں خفیہ میٹنگ کی جس میں معروف بنکار اور دیگر خواہش مند پارٹیوں کے حوالے سے یو ٹیلیٹی سٹورکو پرائیویٹائز کر نے کے لیے منصو بہ بندی کا آغاز کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب وفاقی حکومت یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو پرائیویٹائزیشن کرنے کے لیے کیا جارہا ہے ۔
یو ٹیلیٹی سٹور