عمران خان کی تیسری شادی سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

عمران خان کی تیسری شادی سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی خبرسامنے آتے ہی سوشل میڈ یا پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں، بعض لوگوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ ان کی حمایت میں بھی سامنے آگئے ۔ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے اور انکے نکاح کی تقریب یکم جنوری کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس کے سیکٹر وائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی ،یہ پی ٹی آئی رہنما کے بھی قریبی دوست کا گھر تھا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کر کے سال نو کا آغاز کیا۔یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے اپنے اپنے جذبات کا اظہا ر کرنا شروع کردیا ۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض نے انکے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی۔

مزید : کراچی صفحہ اول