عمران خان کے وژن پر عمل درآمد سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکتا ہے : عاطف خان

عمران خان کے وژن پر عمل درآمد سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکتا ہے : عاطف ...

مردان (بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ عمران خان نے اس ملک کے عوام کو شعور کے ساتھ ساتھ ایک نیا ویژن جس پر عمل درآمد سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جاسکتا ہے۔عوام اب کرپٹ اور داغ دار ماضی کے حامل سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔تحریک انصاف اور عمران خان قوم کی آخری امید ہیں ۔عاطف خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے23کے علاقے غزنوی کالونی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور تحریک انصاف کے رہنما عبد السلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر عاقل خان یوتھ کونسلر،حاجی محمد اسرار،نیاز علی،امجد مہمند،حضرت شاہ،واجد،فخر عالم اور امیر زمان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔عاطف خان نے کہا کہ یہاں کے عوام ایزی لوڈ اور ایس ایم ایس کلچر نہیں بھولے جہاں تھانے اور پٹوار خانے بکتے تھے اور اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکے دیتے تھے اور پوسٹنگ ٹرانسفر کے بھی پیسے لیے جاتے تھے لیکن تحریک انصاف نے اس روش کو تبدیل کر دیا اور اب صوبے میں میرٹ کے مطابق کام ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی زندگی اور سوچ میں تبدیلی لا رہے ہیں اور انہیں ووٹ کی طاقت سے آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرلوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے دن لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں آنے والے انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو نہ صرف صوبائی اسمبلی بلکہ قومی اسمبلی میں بھی مینڈیٹ دے گی اور عمران خان کو وزیر اعظم بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں کلین سویپ کرئے گی اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی

مزید : کراچی صفحہ اول