پاکستان کی روکی گئی امداد،ٹرمپ نے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر خرچ کرنیکی حمایت کردی

پاکستان کی روکی گئی امداد،ٹرمپ نے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر خرچ کرنیکی حمایت ...

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روک کر رقم امریکا کے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر خرچ کرنے کے منصو بے کی حمایت کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان کی امداد میں کٹوتی سے بچنے والی رقم امریکا میں سڑکوں اور بالائی گزرگاہوں کی تعمیر میں خرچ کی جائے، جس پر امریکی صدر اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے خیال سے اتفاق کیا۔خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پا ر ٹی کے ٹکٹ پر صدر منتخب ہوئے ہیں اور رینڈ پال کا تعلق حریف جماعت ڈیموکریٹس سے ہے لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس خیال کی حمایت کی ہے۔

ٹرمپ حمایت

مزید : کراچی صفحہ اول