بزرگ جوڑے پر تشدد کیس میں معطل ڈی ایس پی ، دیگر پولیس ملازمین بحال

بزرگ جوڑے پر تشدد کیس میں معطل ڈی ایس پی ، دیگر پولیس ملازمین بحال

ملتان (کرائم رپورٹر)بزرگ جوڑے پر تشدد کیس میں معطل ہونیوالے ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ سمیت دیگر ملازمین کو بحال کردیاگیا ہے،بزرگ جوڑا ایم ڈی اے کیخلاف(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

احتجاج کررہا تھا جہاں سے اس اسے تھانہ چہیک کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام مصطفی، اے ایس آئی عبدالمالک، ہیڈ کانسٹیبل سلیم انور نے زبردستی اُٹھایا اور سرکاری گاڑی میں ڈال کر تھا نہ لیگئے تھے،وزیر اعلی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت اہلکاروں کو معطل کر نے کا حکم دیا تھا، بزرگ جوڑے نے وزیر اعلی سے ملاقات کیدوران پولیس والو ں کو بحال کر نے کی اپیل کی جس پر وزیر اعلی نے تما م ملازمین کو بحال کر نے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر