سوائن فلو کے شبہ میں 3نئے مریض نشترہسپتال داخل

سوائن فلو کے شبہ میں 3نئے مریض نشترہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشترہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں 3نئے مریض داخل کروائے گئے ہیں ۔ ہسپتال میں اس وقت 20مریض زیرعلاج ہیں۔جس میں سے 17مریض آئسولیشن وارڈ اور 3 مریض آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔20میں سے 6 مریضوں کو سوائن فلو کا مرض ہے۔11مریضوں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے 3مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے ۔ہفتہ کے روز 9مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ملتان کی حلیمہ،ام لیلیٰ،رضیہ،شوکت،عبداللہ، اسلم،کاشف،عابد، لودھراں کے ظفر کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔کاشف،رضیہ اورعابد کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو تھیں،دیگر6مریض سوائن فلو سے صحت یاب ہوئے۔نشترہسپتال میں اب تک مجموعی طور پر سوائن فلو کے شبہ میں98مریض داخل کروائے جاچکے ہیں۔جس میں سے 44مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ہفتہ کے روز 3مریضوں میں سوائن فلو کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔دریں اثناء نشترمیڈیکل یونیورسٹی وہسپتال میں سوائن فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظفرحسین تنویر کی صدارت میں اجلاس ہوا۔جس میں ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمٰن قریشی،ڈاکٹرطارق پیرزادہ ودیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں مختلف احکامات جاری کرکے عملدرآمد کروادیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتال کے 2000سے زائد سٹاف کو سیزنل انفلوائنزا ایچ ون این ون سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے ۔جس میں شعبہ آؤٹ ڈور،ایمرجنسی،آئی سی یو،امراض سینہ،امراض اطفال وارڈز،امراض اطفال،ایمرجنسی،گائنی،امراض کے جلد کے وارڈ کا سٹاف شامل ہے۔3ہزارمزید ویکسین منگوالی گئی ہے ۔جو دیگر وارڈز کے ملازمین وارڈ میں پڑھائی کیلئے آنیوالے میڈیکل سٹوڈنٹس تقریباً1ہزار کو لگائی جائیگی۔8ہزارگرین ماسک اوراین95ماسک تمام وارڈز میں فراہم کیے جاچکے ہیں۔ٹیمی فلو کیپسول حفاظتی تدابیر کے طور پر سیزنل انفلوائنزا کے مریضوں کے لواحقین کو 3ہفتے کیلئے دی جارہی ہے ۔آئسولیشن ودیگروارڈز میں فیوملیگیشن کیلئے دی جارہی ہے۔اجلاس میں بتایا یگیا ہے کہ دو ڈاکٹرزمیں سیزنل انفلوائنزا ایچ ون این ون کی تصدیق ہوئی تھی۔کہ ان میں سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی وہ ایک ان آئسولیشن وارڈ میں علاج مکمل کرواکے گھر پر علاج کروا رہے ہیں اور وہ اب صحت یاب ہے ۔سوائن فلو کے 25مریض مختلف اوقات میں علاج مکمل کروا کے گھر جاچکے ہیں جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔
3نئے مریض