عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش کرنیوالوں کی سیاست دفن ہونیوالی ہے، ابو معاذ عمران
ملتان (سٹی رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام 21جنوری کو اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں عظیم الشان تحفظ بیت المقدس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہونے والی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
اس کانفرنس میں امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت ملک بھر کی مذہبی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔جماعۃ الدعوۃ تحفظ بیت المقدس کانفرنس کی میزبانی اور انتظام و انصرام کے فرائض سر انجام دے گی۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران نے مرکز ابن باز رشید آباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد،جماعۃ الدعوۃ ضلع بہاولپور کے مسؤل ابو ہریرہ،جماعۃ الدعوۃ ضلع مظفر گڑھ کے مسؤل رانا عمر فارق ،جماعۃ الدعوۃ ضلع خانیوال کے مسؤل عبداللہ عمیر،جماعۃ الدعوۃ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مسؤل رانا نصر اللہ،جماعۃ الدعوۃ ضلع لودھراں کے مسؤل عبدالرحمان سیاف،جماعۃ الدعوۃ ضلع لیہ کے مسؤل حافظ عبدالمنان بھی موجود تھے۔ابو معاذ عمران کا اجلاس میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بیت المقدس اور حرمین شریفین امت مسلمہ کے دل ہیں۔ امریکہ سازشوں سے باز نہ آیا تو اس کی سپرمیسی بیت المقدس میں دفن ہو جائے گی۔ملک کے کونے کونے میں جاکر اہل پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔ امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازشیں کرنیو الوں کی سیاست جلد دفن ہونے والی ہے۔ پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔ وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل میں دھرنا دیں۔
ابو معاذ عمران