ملتان سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں سے اشیاء بتدریج غائب ہونے لگیں

ملتان سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں سے اشیاء بتدریج غائب ہونے لگیں

 ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے واجبات وبقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث ملتان سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے ضروریہ بتدریج غائب ہونا شروع ہوگئی ہیں اور ویئر ہاؤسز ویرانی کا منظرپیش کرنے لگے ہیں یوٹیلیٹی سٹورز سے برانڈڈ کوکنگ آئل(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

اورگھی کے غائب ہونے کے بعد چینی بھی نایاب ہوگئی ہے اس گھمبیر صورتحال اور مالی بحران سے ہزاروں ملازمین میں بھی تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو 2013ء سے 2017تک یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے اشیائے ضروریہ میں26سے 27ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اسی طرح ٹی بی کے مریضوں کو ڈیڑھ ارب روپے کا سامان فراہم کیا گیا لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال اربوں روپے کے یہ واجبات ادا نہیں کیے گئے جس کیوجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ فراہم کرنیوالی کمپنیوں نے بحران کو بھانپتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو سامان کی فراہمی بند کردی ہے جس کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ کوکنگ آئل اور گھی جن میں ڈالڈا،سیزن ،ایوا سمیت دیگر نایاب ہوکر رہ گئے ہیں اسی طرح شوگر ملز نے بھی چینی کی سپلائی روک دی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے فوری طور پر اس بحران کو حل کرنے کی کوشش نہ کی توحالات مزید ابتر ہوجائیں گے اورکارپوریشن کے17ہزارملازمین کی تشویش میں اضافہ ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر