جائے واردات پر پولیس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے آئی، بیوپاریوں کا احتجاج
ملتان)کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف مویشی کے بیوپاریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈیڑھ گھنٹہ دیرسے مقامی پولیس کے پہنچنے پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے میں متاثرہ بیوپاری حاجی رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ شاہ شمس سے نکل کر مویشی منڈی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
میں جانوروں کی خرید کے لئے آرہے تھے کہ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں 2 نقاب پوش ڈاکوؤں نے ان کے ساتھ ساڑھے اٹھارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دینے کے باوجود ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پولیس جائے ورادات پر پہنچی پہلے بھی ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے اس موقع پر دیگر مظاہرین فہیم خان، عامر خان، خضر حیات، وسیم خان، ظفیر احمد، شاہد خان، ناصر خان، افضل، شیر محمد ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، آر پی او ،سی پی او ملتان سے فی الفور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار ی اور مال برآمدگی کی جائے بصورت دیگر وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ بیوپاری تک عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر قابو نہ پایا جارہا ہے ۔