سب انسپکٹر وں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

سب انسپکٹر وں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (خبر نگار خصو صی) ا یڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 سب انسپکٹر وں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارانٹ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

گرفتاری جاری کر تے ہو ئے ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے12,10 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیافا ضل عدالت نے تھا نہ قطب پور کے منشیات کے مقدمہ سر کار بنام سر فرازاحمد میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر , سب انسپکٹر صا دق حسین، سب انسپکٹر محمد انور، محرر شیر شاہ ،ہیڈ کانسٹیبل محمد انجم اور محمد عصمت اللہ کو 12 جنوری ،تھا نہ قادر پور راں کے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر , سب انسپکٹر سلا مت علی، ، محرر اشفاق احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے 10 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

وارنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر