راولپنڈی، گیس لیکج اور سلنڈر دھماکے سے 1شخص جاں بحق ،ماں 5بچوں سمیت جھلس کر شدید زخمی

راولپنڈی، گیس لیکج اور سلنڈر دھماکے سے 1شخص جاں بحق ،ماں 5بچوں سمیت جھلس کر ...

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گیس لیکج اور سلنڈر دھماکے سے 1شخص جاں بحق اورماں 5بچوں سمیت جھلس کر شدید زخمی ہو گئی گیس لیکج سے پہلا دھماکہ بند کھنہ(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

روڈ گلی نمبر10مسلم ٹاؤن میں ہوا جہاں پر گیس کی بندش کے باعث چولہا کھلا رہ گیا صبح دیا سلائی جلانے پر اچانک زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی دھماکے سے جواں سال جاوید قریشی جان کی بازی ہار گیا گلی نمبر6سیکٹر2النور کالونی میں دوسرا دھماکہ گیس سلنڈرپھٹنے سے ہوا جہان پر 50سالہ نرگس سلطانہ اپنے بچوں سعدیہ ،طاہرہ، نیلم ،فاطمہ اور وجیہ الحسن جھلس کر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر