پشاور بس ریپڈ منصوبہ اصل میں 3ارب روپے کرپشن چھپانے کا پلان ہے :ہمایوں خان

پشاور بس ریپڈ منصوبہ اصل میں 3ارب روپے کرپشن چھپانے کا پلان ہے :ہمایوں خان

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 99ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے پی پی خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے پھانسی کا پھندا چوم کر ثابت کر دیاکہ جمہوریت کی جنگ اور عوام کے دلوں پر حکمرانی جان کا نذرانہ دے کر جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ایس ایف کے سابق صوبائی چیئرمین با چہ حسین نیبر ہوڈ ناظم انجینئر داؤد خان کبیر خان اور اصغر خان کی جانب سے مقامی شادی ہال میں شہید بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا صوبائی اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچہ حسین امجد اسلام اور حاجی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلع ناظم سید احمد علی شاہ تحصیل تھانہ بائیز ئی کے صدر حا جی فدا محمد خان پی پی کے ممبران ضلع کونسل تحصیل کونسل ویلج ناظمین اور کونسلران کے علاوہ پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شر کت کی صوبائی صدر ہمایون خان نے کہاکہ عوام کی خدمت مشکل وقت میں راہ فرار اختیار کرنے والے بزدل نواز شریف اور پرویزمشرف کے بس کی بات نہیں عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ میانوالی کے مداری کانام نہاد میرٹ کرپشن کا خاتمہ اور اداروں کی اصلاحات کا حشر عوام کے سامنے ہے ہم ایسی تبد یلی پر لعنت بھجتے ہیں انھوں نے کہاکہ پشاور ریپڈ بس منصوبہ اصل میں اپنی تین ارب روپے کی کرپشن چھپانے کا منصوبہ ہے متحدہ مجلس عمل کی بحالی بارے انھوں نے کہاکہ جے یو آئی مرکزی اور جماعت اسلامی صوبائی حکومتوں کے مزے لوٹنے کے بعدایک دفعہ پھر اکٹھے ہوکر قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے جبکہ جماعت اسلامی کی حیثیت تو نان کسٹم پیڈ گاڑی سے بھی کم ہے جس کا چکدرہ پل سے آگے کوئی وجود نہیں ملاکنڈ میں شروع کئے گئے اپنے دور حکومت کے ترقیاتی منصو بوں کا ذکر کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نا اہلی حکومت و نمائندے ساڑھے سال کے دوران ہمارے یہ منصو بے مکمل نہیں کر سکے انھوں نے کارکنان کا زور دے کر کہاکہ آنے والا دور پیپلز پارٹی ہے کا رکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر