تخت بھائی ،پختون ایس ایف کے انتخابات 8 جنوری کو ہوں گے

تخت بھائی ،پختون ایس ایف کے انتخابات 8 جنوری کو ہوں گے

تخت بھائی( نامہ نگار ) پختون ایس ایف ضلع مردان کے انتخابات 8جنوری 2018 ؁ء کو اے این پی PK26کے سیکرٹریٹ تخت بھائی میں ہونگے ۔جس میں ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب حق رائے دہی سے کیا جائے گا۔جبکہ دیگر عہدیداروں و مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری مشاورت سے کرینگے ۔پختون ایس ایف خیبر پختونخواہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان ساجد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایف ضلع مردان کے سالانہ انتخابات 8جنوری 2018 ؁ء بوقت صبح 10:00بجے اے این پی PK26کے سیکرٹریٹ تخت بھائی میں ہونگے ۔انتخابات کی نگرانی مرکزی چیئرمین حق نواز ایڈوکیٹ، صوبائی چیئرمین توحید خان داؤد زئی کے علاوہ ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ کرینگے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند طلباء کو کاغذات نامزدگی ضلعی چیئرمین خالد خان کے پاس اجلاس سے قبل جمع کرانے ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر