شان رسالتؐ میں گستاخی کرنیوالے ہر دور میں اپنے منطقی انجام کو پہنچے:مفتی عبداللہ شاہ

شان رسالتؐ میں گستاخی کرنیوالے ہر دور میں اپنے منطقی انجام کو پہنچے:مفتی ...

شیرگڑھ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کے مہتمم مفتی عبداللہ شاہ نے کہاہے کہ شان رسالتﷺ میں گستاخی کرنے والے ہر دور میں اپنے منطقی انجام کو پہنچے ہیں قادیانیوں نے ختم نبوت کے خلاف تحریک شروع کی نتیجے میں وہ اقلیت قرار پائے دنیا کے جس کونے میں بھی کسی نے شان مصطفی ﷺمیں گستاخی کرکے خاکہ بنایا تو وہ عبرت ناک اور اذیت ناک موت مرے، محمد مصطفی ﷺ صرف انسانیت کے لئے نہیں پورے کائنات کے لئے اللہ تعالیٰ کے نعمتوں میں سب سے بڑے نعمت ہے اسلام اور شان نبوت ﷺ کو مٹانے کے خواب دیکھنے والے اسلام اور شان رسالت ﷺکو ذرا برابر نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں جب تک یہ دنیا آباد رہے گی اسلام اور محمد مصطفی ﷺ کے نام لیوا بھی رہیں گے وہ شیرگڑھ کلے کے مقام پر جامع مسجد برچم مہتمم باباجی میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کانفرنس کی صدارت سابق ایم این اے اور جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ کانفرنس سے شوڈاگومولوی مولانا سید حضرت سید، مولانا غلام مصطفی ،حافظ مولانا محمد سعیداور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مشہور نعت خواں ماسٹر عبدالمالک، غلام حبیب ارمانی اور مولانا عبدالسلام عارف نے نعت پیش کرکے سامعین کے دل موہ لئے مقررین نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ حسن وجمال میں بھی بے مثال تھے طاقت، علم وفراصت میں اس کا کوئی مدمقابل نہ پیداہوئے تھے اور نہ پیدا ہوں گے آپ ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لئے روشنی وہدایت ہے آپ ﷺ کا لایا گیا پیغام میں کامیابی اور کامرانی مضمر ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں ذات پیغمبر اقدس ﷺ مثالی ہے وہاں ان کے تعلیمات انسانیت کو حسن وجمال کا لازوال چہرہ دیتاہے مسلمان پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کے سبب دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو خوبصورتی ،حسن معاشرت ،اخلاق اور کردار ،رسم ورواج ،نشست وبرخواست اور حتیٰ کہ کھانے پینے میں دنیا کی ساری اقوام سے افضل ہیں انہوں نے کہاکہ شان رسالت ﷺ میں اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺکے دشمن گستاخی کرکے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس عظیم ہستی اور ان کے تعلیمات سے لوگوں کو متنفر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ نے جہاد کا اہم فریضہ چھوڑ کر رسوائی اور ناکامی کا سامنا کررہی ہے جہاد تاقیامت زندہ رہے گا کیونکہ جہاد بہادری ،جرات، ہمت، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ محبت کا وہ آفاقی پیغام ہے جو پیغمبر اسلام آخرالزمان ﷺ نے لاکر انسانیت سے متعارف کرایا اگر مسلمان امت زندہ رہنا چاہتی ہے تو ان کو جہاد کے لئے ایک بار پھر تیر وکمان اٹھانا ہوگا

مزید : پشاورصفحہ آخر