چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کوہاٹ میں 23کرش مشین اور 2اسفالٹ پلانٹس سیل

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کوہاٹ میں 23کرش مشین اور 2اسفالٹ پلانٹس سیل

پشاور( سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں محکمہ ہائے صنعت، معدینیات اور اطلاعات کے افسران پر مشتمل تشکیل کردہ ٹیم نے ضلع بھر میں غیرقانونی اور ماحولیات کی پالیسی کے خلاف قائم کرش مشینوں اوراسفالٹ پلانٹس کو تمام قانونی تقاضے پوری کرنے تک سیل کردیا ہےْ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیم نے توغ بالا،جرما، تپی، اورکزئی چوک،گلشن آباد ،محمد زئی اور بائی پاس پر خلاف ضابطہ قائم 23کرش مشینوں اور 2اسفالٹ پلانٹس کو سیل کردیا۔ان میں زیادہ تر کرش مشینیں اوردونوں اسفالٹ پلانٹس یا تو ماحولیات دوست پالیسی اور یا صنعت اور معدینیات کے محکموں کی پالیسیوں کے خلاف قائم ہیں اور بعض کے لائسنس زائد امیعاد ہیں۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی تقاضے پورے کرنے تک کرش مشینوں اور اسفالٹ پلانٹس کو سیل کرنے ہدایت کی ہے۔مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ہائے ماحولیات، صنعت اور معدینیات کی کلیئرنس تک پلانٹس نہ کھولیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر