پبی میں خوبرو لڑکیوں پر مشتمل 4 رکنی چور گروہ گرفتار

پبی میں خوبرو لڑکیوں پر مشتمل 4 رکنی چور گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)خوبرو دوشیزاؤں پر مشتمل 04 رُکنی منظم شاطر چُور چکار گروپ قانون کی حراست میں تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کاعلاقے میں چوری کی وارداتوں پر ٹھوس اور بھر پور ایکشن۔انٹیلی جنس انفارمیشن پر اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کولوٹنے میں ملوث خوبرو دوشیزاؤں پر مشتمل 04 رُکنی منظم شاطر چُور چکار گروپ کو گرفتار کر لیا۔تفتیش جاری ۔کئی اہم انکشافات متوقع۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی تفصیلات کے مطابق :۔ مسمی اختیار گُل ولد وحید گل سکنہ اکوڑہ خٹک عراق آباد نے تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ہم گھر گزشتہ روز میں ایک ضروری کام کے سلسلے میں نوشہرہ گیا ہواتھا ۔گھر میں دوسرے اہل خانہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ معلوم چور وں نے نقدی اور زیورات لوٹ لیے ہیں۔علاقے میں ہونے والی چوری واقعے کا علم میں آتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی (پی ایس پی) نے ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ اکوڑہ انسپکٹر بشیر اللہ خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیں کر چوری کے وارداتوں کا سدباب اور واقعے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے و مال کی برآمدگی کو یقینی بنانے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔تفتیشی ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک منظم کرتے ہوئے علاقے میں پولیس گشت کو بھی مزید بڑھا دیا ۔جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے لیڈیز پولیس کی مدد سے علاقے میں سرگرم چور گروپ کے رکن مسماۃ(ر)زوجہ جعفر علی سکنہ اکبر آباد جھانگیرہ،مسماۃ(ز)زوجہ لاھوری سکنہ اکبر آباد جھانگیرہ،مسماۃ(ن)زوجہ جاوید سکنہ اکبر آباد جھانگیرہ ،مسماۃ(ع)زوجہ اقبال سکنہ اکبرآباد جھانگیرہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نوشہرہ میں تھانہ پبی کے علاقے تارو جبہ میں خوبرا دوشیزاؤں مسماۃ (ب)زوجہ جنگریز سکنہ جھانگیرہ ،مسماۃ(ل)زوجہ ڈسکو سکنہ جھانگیرہ ،مسماۃ(پ)زوجہ عامر سکنہ جھانگیرہ پر مشتمل تین رُکنی منظم چور گروپ کو پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف حیلے بہانوں سے ایک عورت کا ایک تولہ سونے کا لاکٹ ہار چوری کرتے ہوئے عین موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی جن کے خلاف تھانہ پبی میں باقاعدہ FIR علت نمبر 942 مورخہ۔24-12-2017 جرم ۔379-411/PCC درج رجسٹر ہو چکی ہیں ۔جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک تولہ طلائی ہار بھی برآمدہو چکا ہیں۔اہل علاقہ عوام الناس کا نوشہرہ پولیس کی جانب سے اس طرع کے منظم اور خواتین پر مشتمل چور گروپس کے خلاف ایکشن لینے اورٹھوس کاروائی کرنے پر اطمینان کا سانس لیتے ہوئے اپنی دُعاوں اور نیک تمناؤں کا ولولہ خیز اظہار کیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی اور پروفیشنل ازم کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس فورس دن رات کوشاں ہیں۔